قاہرہ 27 نومبر(یو این آئی)افریقی ملک ہونے کے باوجود دنیائے عرب میں مصر کو جہاں ایک طرف اہم ثقافتی مرکز ہونے کاشرف حاصل ہے وہیں بیویوں کے ہاتھوں شوہروں کی پٹائی کے حوالے سے اس کی ایک نئی پہچان سامنے آئی ہے جو
مصر کے مردوں کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔
الا قصر ڈائیلاگ وڈویلپمنٹ سینٹر کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مصر میں شوہروں کی آدھی تعداد بیویوں کے ہاتھوں پٹتی ہے۔
ایسی بیویوں میں زیادہ تعداد ناخواندہ عورتوں کی ہے۔